لیاری شاہ بیگ لین میں کارروائی ،12افراد کے قتل میں ملوث گینگ وار کارندہ مارا گیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء ) کراچی کے علاقے لیاری شاہ بیگ لین میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 12افراد کے قتل میں ملوث جبار عرف جینگو گروپ کا کارندہ ہلاک، 2ملزمان گرفتار اسلحہ اور دستی بم بر آمد ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین انجمن مصطفیٰ کے قریب چھاپہ مارا تول وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، رینجرز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد 19سالہ رفیق ولد ساجد مارا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 2ملزمان شریف اور حنیف کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے اور تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار جبار عرف جینگو گروپ سے ہے اور ملزم رفیق 12افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزم رفیق نے لیاری گینگ وار غفار ذکری کے کارندے کو بھی ہلاک کیا ہے اور ملزم نے عید الفطر کے روز سلاٹر روڈ پر 2خواتین کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں مارے جانے والا رفیق سیفی لین کا رہائشی تھا اور پولیس کو قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :