سندھ پولیس میں ڈرامائی اندازمیں افسران کے تبادلے اور تقرریاں

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء ) سندھ پولیس میں ڈرامائی انداز میں افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایک ایس پی کا دن میں 2مرتبہ تبادلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز دوپہر کے وقت ایس پی خیرپور عثمان صدیقی کو ایس پی اے وی سی سی تعینات کیا گیا تھا ،بعد ایک بار پھر عثمان صدیقی کو تبدیل کرکے اے آئی جی آپریشنل سی پی او مقرر کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب منصور احمد مغل کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ سروے ،مقدس حیدر کو ایس ایس پی اے وی سی سی جبکہ شبیر کھرل کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ سکھر مقرر کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :