پشاور، بازید خیل میں مسافر کوچ میں دھماکہ،7 افراد ہلاک، 11 زخمی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پشاور میں کوہاٹ روڈ پر بازید خیل کے علاقے میں مسافر کوچ میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل سکوڈ کے حکام کے مطابق دھماکے میں پانچ کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو کوچ میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی، ابھی تک ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے لاشیں جھلس گئی ہیں۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :