لاہور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی نااہلی کیلئے دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی ناہلی کے لئے دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان تحریک انقلاب کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ اسفن یاربھنڈارہ کے خلاف نیب میں ریفرنسز موجود ہیں مگر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر اسفن یار بھنڈارہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کے مکمل فیصلہ تک اسفن یاربھنڈارا کی رکنیت معطل کی جائے عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ۔