عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی درخواست عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد جاں بحق اور سو سے زائر زخمی ہوئے جس پر لاہو رہائی کورٹ کے جوڈیشل ٹریبونل سے انکوائری کروائی گئی تاہم اب حکومت یہ رپورٹ منظر عام پر نہیں لا رہی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق آئین کے مطابق ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا بنیادی حق حاصل ہے حکومت کی جانب سے رپورٹ منظر عام پر نہ لانا آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق انکوائری میں وزیراعلی اور رانا ثناء اللہ کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ان شخصیات کو بچانے کے لیے رپورٹ کوخفیہ رکھا جا رہا ہے لہذا عدالت رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے احکامات جاری کرے۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے دیگر درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے رکھا ہے جو تین اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :