بلوچستان سے جیکب آباد کے راستے ملک میں ایرانی تیل اور پیٹرول کی اسمگلنگ جا ری

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:58

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) بلوچستان سے جیکب آباد کے راستے ملک میں ایرانی تیل اور پیٹرول کی اسمگلنگ نہ رکی مانجھی پور کے راستے روز درجنوں ٹینکر جانے لگے تفصیلات کے مطابق بلوچستا ن سے اندرون سندھ اور پنجاب ایرانی پیٹرول ،ڈیزل اوردیگر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ جاری ہے بلوچستان سے مانجھی پور اور کریم بخش کے راستے سندھ اورپنجاب روزانہ درجنوں کی تعداد میں ٹینکر ایرانی تیل اور پیٹرول اسمگل کررہے ہیں گزشتہ روز بھی TTC-943,TKF174ٹینکر ز کے ذریعے ہزاروں لیٹر ایرانی تیل اور ڈیزل اسمگل کیا گیا ایسی غیر قانونی اسمگلنگ پر کسٹم حکام خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ایرانی تیل اور ڈیزل کی اسمگلنگ سے ملک کی پیٹرولیم صنعت کو بھی روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اسمگل کیا جانے والا پیٹرول اورڈیزل غیر معیاری بھی ہے جس کی وجہ سے ایرانی پیٹرول استعمال کرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان ہورہاہے روزانہ مختلف راستو ں سے ایرانی تیل اورڈیزل سمیت دیگر غیر ملکی سامان کی اربوں روپے کی اسمگلنگ کا سختی سے نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :