جیکب آباد ،وفاقی وزیر کو لینے کیلئے جا نے والے پولیس سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جا ں بحق ، 4زخمی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:57

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر کو لینے کے لیے جا نے والے پولیس اسکواڈ کو حادثہ سم شاخ کے قریب پولیس موبائل الٹ گئی ایک اہلکار جا ں بحق 4زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میں واقع سم شاخ کے قریب پولیس لائن کی موبائل تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی ٹرک کو بچاتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جیکب آباد کے جت محلہ کا رہائشی عبدالصمد بروہی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اے ایس آئی غلام مرتضیٰ گورشانی ،ہیڈ کانسٹبل عبدالغنی دیناری ،ڈرائیور حمیر خان لاشاری،سپاہی عبدالغفور عباسی شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال جیکب آباد لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی ڈاکٹر کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی جان خطرے سے باہر ہے اطلاع پر پولیس کی بھاری نفر ی سول اسپتال پہنچی اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی پولیس لائن کی یہ موبائل وزیر مملکت عبدالغفور حیدری کو بلوچستان سے لینے جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا وفاقی وزیر مولانا عبدالغفور حیدری کو جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں جے یو آئی کے مرکزی رہنماء جاوید انور چنہ کی وفات پر ورثاء سے تعزیت کے لیے جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :