خیبرو مہمند ایجنسی سے 5 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، شناخت کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:27

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) خیبرایجنسی اور مہمند ایجنسی سے5نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی جنہیں شناخت کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔خاصہ دار فورسز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں علاقہ غنڈی سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں ملی جن کو شناخت کیلئے جمرود کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

وادی تیراہ کے علاقہ سیخ کوٹ سے بھی 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ،دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا،سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں تحصیل حلیم زئی کے علاقہ چندا سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کیلئے ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال غلہ نئی منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :