آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے 6 اور 7 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے عیدالاضحی کے حوالے سے 6 اور 7 اکتوبر 2014ء کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے‘ لہٰذا منگل 7 اکتوبر اور بدھ 8 اکتوبر 2014ء کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے جبکہ پیر 6 اکتوبر اور منگل 7 اکتوبر 2014ء کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے۔ شام کے اخبارات بدھ 8 اکتوبر 2014ء کو شائع ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :