کراچی ، پولیس اوررینجرز سے مقابلوں میں 4 گینگسٹرسمیت 6ملزمان ہلاک ، 5 گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرز سے مقابلوں میں 4 گینگسٹرسمیت 6ملزمان مارے گئے جبکہ 5کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں صبح سویرے رینجرز کے چھاپے کے دوران مبینہ مقابلہ میں گینگ وار کا ملزم رفیق مارا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق جبار عرف جھینگو گروپ سے ہے جو 12افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

نارتھ ناظم آباد میں شارع نور جہاں پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گذشتہ شب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلہ میں گینگ وار کے3 کارندے حنیف عرف منگو، محمد شاہد اور جمال مارے گئے۔

(جاری ہے)

شارع نورجہاں پر پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت3 ملزمان گرفتارہوئے جن میں ایک دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ سال ستمبر سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے جن میں حکام متعدد افراد کی ہلاکت اور متعدد کی گرفتاریوں کے دعویٰ کرچکے ہیں۔تاہم اس آپریشن کے باوجود اب تک شہر میں مکمل طور پر امن بحال نہیں ہوسکا ہے اور شہر میں فائرنگ اور تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :