Live Updates

کالعدم تنظیموں کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:24

کالعدم تنظیموں کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) کالعدم تنظیموں کی طرف سے عید الاضحیٰ کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے پیش نظر حکومت نے افغانستان سے ملنے والی سرحد پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ سے پنجاب کو ملنے والے سرحدی علاقے کو بھی مکمل سیل کرنے کا فیصلہ ‘ ہر آنے جانیوالے شخص کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ ہوگی سرحدی علاقوں سے ملحقہ دریائی اور کچے کے علاقوں پر بھی سکیورٹی فورسز کو غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم ‘ ذرائع کے مطابق مختلف ایجنسیوں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں تحریک طالبان اور دیگر کالعدم تنظیمیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے اہم شہروں میں گڑ بڑ کرنے کا پروگرام تشکیل دے رہی ہیں جبکہ تحریک طالبان اور دیگر گروپ پاکستان میں دہشتگردی ‘ افرا تفری پھیلانے کے مذموم عزائم کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف شہروں میں اپنے کارکنوں سے روابط کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں جس پر وزارت داخلہ نے ملک بھر کی چاروں صوبائی حکومتوں سمیت گلگت بلتستان اور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو عید الاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں آپس میں باہمی رابطے رکھنے کیساتھ ساتھ اہم سرکاری تنصیبات اور وزراء کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے.

عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کے اجتماعات کیلئے بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں عید گاہوں‘ اہم مساجد اور امام بارگاہوں میں داخلے کے موقع پر واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے کیونکہ کالعدم تنظیمیں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں گڑ بڑ پھیلانا چاہتی ہیں اس سلسلہ میں حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل سرحدی علاقے کو مکمل طور پر سیل اور 24 گھنٹے کڑی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا ہے اسی طرح آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے حکم پر کے پی کے سے ملنے والے ملحقہ سرحدی علاقے پر سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا کہا ہے جس پر آر پی او سرگودھا ڈویژن احمد اسحاق جہانگیر نے خیبر پختونخواہ سے ملنے والے سرحدی علاقے پر پولیس کو خصوصی انتظامات کرنے کیساتھ ساتھ ناکے لگانے کی بھی ہدایت کی ہے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دریائی اور کچے کے علاقہ میں رات کے وقت گشت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ سرحدی علاقے پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر کے ڈی پی اوز کو عید الاضحیٰ کے موقع پر عید گاہوں ‘ اہم مساجد‘ اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے�

(جاری ہے)

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :