صحابہ کرام کے بعد شاید ہی کوئی صادق اور آمین رہا ہو،جسٹس دوست محمد کھوسہ
جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو درخواستوں میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ درخواستیں واپس نہیں ہوں گی‘ اگلی سماعت پر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی تو پھر اس کی سماعت کے طریقہ کار کا تعین کریں گے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں‘ درخواست گزاروں نے اچھا کیا کہ معاملہ سپریم کورٹ لے آئے‘ وزیراعظم‘ آرمی چیف اور عمران خان سمیت سب کو آنا ہوگا‘ ملک کے اصل حاکم عوام ہیں ان تک حقائق کا پہنچنا ضروری ہے‘ پولیٹیکل اسٹیبلشمنٹ اور آرمی کے درمیان کچھ تو بات ہوئی ہے اس کی تہہ تک جائیں گے‘ بند دروازوں میں کیا ہوتا رہا کسی کو کچھ معلوم نہیں‘ عوام کو بھی پتہ چلنا چاہئے کہ اصل حقائق کیا ہیں؟ عوام کا حق ہے کہ ان کی قسمت کا فیصلہ انہیں معلوم ہونا چاہئے‘ آرمی چیف کو بطور گواہ یا بیان حلفی کون لائے گا‘ اخباری خبروں پر درخواست ڈال دی گئی اب اس کا فیصلہ تو کرنا پڑے گا‘ بات آگے تک جائے گی‘ بیانات ہوں گے اور جرح بھی ہوگی‘ بتایا جائے کہ فوج کی تضحیک کے کیا الفاظ استعمال کئے گئے‘ ہمیں سب سے پہلے اپنے اختیار سماعت کا طے کرنا ہے جبکہ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دئیے ہیں‘ فیصلہ کسی کے بھی گلے پڑ سکتا ہے‘ آئین کے تحت نااہلی کا سوال سزا کے بعد ہوتا ہے‘ سابق وزیراعظم سزا کے بعد نااہل ہوئے جبکہ جسٹس دوست محمد خاننے کہا کہ صحابہ کرام کے بعد شاید ہی کوئی صادق و امین رہا ہو‘ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کیا باتیں ہوئیں کوئی نہیں جانتا‘ سود حرام ہے مگر ہم سب کھاتے ہیں‘ وزیراعظم نے آرمی چیف کو بلایا تھا یا نہیں تردید یا تصدیق آرمی چیف ہی کرسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.