کوئٹہ ، پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے رکشے میں سوار شخص کوقتل کردیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ میں پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے رکشے میں سوارایک شخص کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بابرجان اپنی بیوی کے ہمراہ رکشے میں جارہاتھاکہ سرکلرروڈ پر ٹریفک پولیس کے اہلکارآصف مسیح نے اس پر فائرنگ کردی اس دوران بابرنے خنجرسے وارکرکے اسے زخمی کردیافائرنگ کے نتیجے میں بابرہلاک ہوگیاآصف کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیاگیاقتل کی وجہ گھریلورنجش بتائی جاتی ہے مزیدکاروائی پولیس کررہی ہیں۔