پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس منظرعام پر آگیا‘ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 188 ہوگئی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پشاور میں پولیو کیسز کا ایک اور کیس منظرعام پر آگیا‘ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 188 ہوگئی جبکہ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ماشوخیل میں چار ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

چار ماہ کے اس بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔ فاٹا میں 130 کے بی میں 34 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :