پشاور‘ مسافر کوچ میں سلنڈر دھماکہ‘7 افراد جاں بحق‘ 7 زخمی‘ 2 کی حالت تشویشناک

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پشاور کے علاقے بازید خیل میں مسافر کوچ میں سلنڈر دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پشاور کے نواحی علاقے بازید خیل میں مسافر کوچ کے سواریوں کو لوڈ کرنے کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔۔