بنی گالہ میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ، اسلحہ برآمد ، ملزم گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:27

بنی گالہ میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ، اسلحہ برآمد ، ملزم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) سیکیورٹی فورسز نے شرپسندعناصر کی موجودگی کی اطلاع پر بنی گالہ میں سرچ آپریشن کرکے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں ، رینجرز اور پولیس کمانڈوزنے بنی گالہ میں مشترکہ آپریشن کیا۔پنڈبھگوال میں آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ آپریشن کے دوران دوروسی بارہ بوررائفل ، 12بورریپیٹر، تین اے کے 47کلاشنکوف اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :