عارضی اور ایڈہاک تعیناتیوں کو محکمانہ قواعد وضوابط کے مطابق نارمل میزانیہ پر لایا جائے گا‘ سیکرٹری تعمیرات عامہ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) حکومت آزادکشمیر کے سیکرٹری تعمیرات عامہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری محمد خلیل نے یقین دلایا ہے کہ آزادکشمیر میں ینگ انجینئر ز کو درپیش مسائل کے حل اور ایڈہاک ازم کے خاتمے اورعارضی اور ایڈہاک تعیناتیوں کو محکمانہ قواعد و ضوابط اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رولز کے مطابق نارمل میزانیہ پر لانے اور میرٹ کے مطابق نارمل میزانیہ پر لانے اور میرٹ کے مطابق تقریوں اور تعیناتیوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے جریدہ ( گزیٹڈافیسرز)افیسران ایوی ایشن آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری خادم حسین اور چیف پٹرن چیف انجینئر طارق شعلہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گزشتہ روز ان کی طرف سے آزادکشمیر میں ینگ انجینئرز کو درپیش مسائل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے دونوں افیسران اور عہدیداران سے کہا کہ ینگ انجینئر ز کی شکایات کا ہر ممکن ازالہ کریں گے اور قواعد کے برعکس اقدامات اور کارروائیوں کی ہر ممکن اصلاح کریں گے اور پاکستان انجینئر نگ کونسل کے قواعد کی اس سلسلے میں خلاف ورزی نہیں ہو نے دیں گے ۔

(جاری ہے)

اور انجینئرز کی ترقیوں اور تعیناتیوں میں محکمانہ کوٹے اور استحقاق کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا اس سے قبل دونوں افیسران نے سیکرٹری پی پی ایچ کو ینگ انجینئرز کی مشکلات اور تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے اہم مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔