بنوں ، جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ تین شدت پسند ہلاک‘ اہم کما نڈر سمیت چار گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:59

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک‘ چار گرفتار۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز بنوں کے علاقے جانی خیل میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :