خیبر اور مہمند ایجنسی میں 5 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد‘ نعشیں شناخت کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:59

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی میں پانچ نامعلوم افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جمعرات کے روز خاصہ دور فورسز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں علاقہ غنڈی سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لاشوں کو خاصہ دار فورس نے تحویل میں لے کر شناخت کیلئے جمرود ہسپتال منتقل کردیا جبکہ دوسری جانب وادی تیراہ کے علاقے سیخ کوٹ سے بھی دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرے قتل کیا گیا تھا اس کے علاوہ سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی کے علاقے چندا سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو ہیڈکوارٹر غلنئی منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :