وزیراعلی شہباز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور ودیگر منصوبوں سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی معیشت کی بحالی کیلئے کی گئی کوششیں رنگ لارہی ہیں جوکہ ملک و قوم کیلئے خوش آئند ہیں۔ جمعرات کو وزیراعلی شہباز سریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران دونوں شخصیات کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل ترقی کی ضمانت ہے اور جمہوریت کی بحالی اور معیشت کی ترقی کیلئے نواز شریف کی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے پہلی مرتبہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کا رخ کیا جوکہ خوش آئند اقدام ہے اور حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی اصلاحات لائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :