پشاور‘ بجلی ٹاوز پر نصب5کلو وزنی3 بم ناکارہ بنادیئے گئے

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) بم ڈسپوزل یونٹ پشاور نے بجلی کے ٹاوز کے ساتھ نصب پانچ پانچ کلو گرام وزنی تین بم ناکارہ بنادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود میں واقع فقیر قلعہ کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بجلی کی مین ٹرانسمیشن ٹاور کے ساتھ بارودی مواد نصب کررکھا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے فوری طور پر تینوں بم ناکارہ بنادیئے۔ بی ڈی یو کے مطابق تینوں بم پانچ پانچ کلو گرام وزنی تھے۔

متعلقہ عنوان :