Live Updates

پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا ”گونوازگو“ مہم کو حکومت ہٹاوٴتحریک میں تبدیل کرنیکافیصلہ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:56

پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا ”گونوازگو“ مہم کو حکومت ہٹاوٴتحریک میں ..

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک نے حکومت کے خلاف ”گو نوازگو“ مہم کوحکومت ہٹاوٴعوامی تحریک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پرعید الاضحی کے بعداس عوامی تحریک کوچلانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ حکومت ہٹانے کے لیے اس عوامی تحریک کو مشترکہ طور پر چلایا جائے اور اس ملک گیر تحریک میں دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو بھی شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے اوراس حوالے سے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یہ کمیٹی اس ملک گیرعوامی تحریک کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں ہونے والی مشاورت کے ایجنڈے کوفائنل کریں گے،اس ملک گیر تحریک کے تحت پہلے مرحلے میں عوامی جلسے ،دوسرے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے اور آخری مرحلے میں حکومت ہٹانے کے لیے تمام اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر طویل المدت پہیہ جام دھرنے دینے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :