وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں اورمہنگائی کے با عث لو گو ں کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں ،مہنگائی اورمیٹر و بس منصوبے کے با عث لو گو ں کی خوشیاں ماند پڑ گئیں‘ اسلام آباد کے رہائشی دینی فریضہ پورا کرنے کیلئے صرف منڈیوں تک محدود‘ عید کی شاپنگ کیلئے شہری مارکیٹوں میں جانے سے کترانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں‘ مہنگائی اور میٹرو بس پراجیکٹ کی وجہ سے زیادہ تر شہری اپنے لئے عید کی شاپنگ نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

عید کیلئے کپڑے اور جوتے روایت سے ہٹ کر بہت کم تعداد میں فروخت ہورہے ہیں۔ اسلام آباد کی مارکیٹوں میں عید کے دنوں میں رونق کی بجائے ہو کا عالم نظر آرہا ہے۔ جس کی بڑی وجہ عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ قربانی کے جانوروں کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتیں اور میٹرو بس پراجیکٹ کی وجہ سے اسلام آباد کے مرکزی تجارتی علاقے کھودے پڑے ہیں جس کی وجہ سے عوام مارکیٹوں کا رخ کرنے کی بجائے صرف منڈیوں تک محدود ہیں۔