کوئٹہ‘مختلف علاقوں میں فورسزکی کارروائی ،متعدد مشتبہ افراد گرفتا ر

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے کا رروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سریاب روڈ،بائی پاس،نواں کلی،ائرپورٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا۔اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ان افراد کو مزید پوچھ گجھ کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سرچ آپریشن گزشتہ روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے۔