کراچی‘ لیاری میں رینجرزسے مبینہ مقابلہ، گینگ وار کے3 ملزمان ہلاک ،ملزمان سے اسلحہ برآمد

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے ہونے والے مبینہ مقابلے میں گینگ وارکے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری میں مرزا آدم خان روڈ کے قریب تغلق لین میں چھاپہ مارا تو ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے 3ملزمان ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ہلاک ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ علاوہ ازیں ملزمان نے حسن اسکوائر پرپولیس موبائل اور پی ای سی ایچ ایس میں تھانے پردستی بم حملے بھی کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :