کامونکے، کار سوار مسلح ڈاکوؤں نے قومی شاہراہ پر ٹرک روک کر لاکھوں روپے مالیت کے چھترے چھین لئے

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:29

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) کار سوار مسلح ڈاکوؤں نے قومی شاہراہ پر ٹرک روک کر لاکھوں روپے مالیت کے چھترے چھین لیے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گوجر خاں کا رہائشی مقصود احمد عید پر جانور ٹرک میں لاد کر لاہور جارہا تھا کہ راستے میں جی ٹی روڈ نزد عبدالوکیل خاں روڈ پر کار سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے ٹرک زبردستی روک لیا اور ٹرک سے نو چھترے اتار کر اپنے ساتھ لائی وین میں ڈال لیے اور فرار ہوگئے، پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔