آسٹریلوی ‘ پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کی منظوری دے دی

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:06

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) آسٹریلوی پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی قانون کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے نئے انسداد دہشت گردی قانون کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

قانون کے تحت آسٹریلوی خفیہ ادارے کو تلاشی اور نگرانی کے وسیع اختیارات دیئے گئے ہیں۔ قانون میں ایک اور کڑی شق بھی رکھی گئی ہے جس کے تحت خفیہ اداروں کے راز افشا کرنے والے کسی بھی شخص کو دس سال سزائے قید اور بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :