امریکہ ارجنٹینا حکومت الٹ کر مجھے قتل کر سکتا ہے‘ کرسٹینا کرچنز

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:06

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) ارجنٹانا کی صدر کرسٹینا کیرچنز نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ میری حکومت گرا کر مجھے قتل کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹینا کی صدر نے ایوان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اکہ ملک کے مفاد پرست عناصر کی معاونت سے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہ صرف میری حکومت گرائی جاسکتی ہے بلکہ حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد امریکہ مجھے قتل بھی کر سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اپنے حامیوں کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ اگر مجھے قتل کردیا گیا تو مشرق وسطی یا کسی دیگر ممالک کی طرف دیکھنے کی بجائے امریکہ سے انتقام لینا۔

متعلقہ عنوان :