انجمن تاجران باغ کا سراج الحق کے استقبال کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2014 15:12

باغ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق 22اکتوبر کو باغ آئیں گے اس حوالے سے انجمن تاجران باغ نے بھرپور طور پر استقبال کرنے کا اعلان کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ سرا ج الحق باغ میں ہمارے مہمان ہیں اور تمام تاجران بھرپور انداز سے ان کا استقبال کریں گے،انہوں نے کہا کہ سرا ج الحق کے دادا نے 1947ء میں باغ کے مقام پر ڈوگرہ فوج سے کشمیر آزاد کرواتے ہوئے شہادت پیش کی ہے ان کی قبر آج بھی ناگا پیر میں موجود ہے ،غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین باغ پر شہداء کے ورثا ان کا شایان شان استقبال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :