محمد طاہر کھوکھر نے ٹرانسپورٹ اڈوں میں مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں

بدھ 1 اکتوبر 2014 15:12

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء)وزیر ٹرانسپورٹ و امداد باہمی محمد طاہر کھوکھر نے ٹرانسپورٹ اڈوں میں مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ اتھارٹی تمام اڈوں میں موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ واش رومز، ویٹنگ رومز، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اڈہ مالکان اور بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں اڈوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ عوام اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔