لڑکی کے پیٹ سے چار کلوگرام وزنی بالوں کا گچھا برآمد
بدھ 1 اکتوبر 2014 15:03
بشکیک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) کرغیزستان میں لڑکی نے بال کھا کھا کر اپنے پیٹ میں 4 کلو وزنی گچھا بنالیا تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے اس کا یہ گچھا نکال دیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18 سالہ الیکسیوا جس کا تعلق کرغیزستان سے ہے پچھلے کئی سالوں سے اپنے سر،کارپیٹ اورزمین پر گرے بالوں کو اٹھا کر کھاتی تھی لیکن اس کا یہ شوق ہی اس کی زندگی کیلئے وبال بن گیا اورایک دن پیٹ میں اچانک درد اٹھنے کے باعث اسے ہسپتال منتقل کیا گیا اور جب اس کا الٹرا ساو¿نڈ کیا گیا تو ڈاکٹریہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں بالوں کا ایک بہت بڑا گچھا موجود تھا، ڈاکٹروں نے فوری طور پرلڑکی کے پیٹ کا آپریشن کرکے4 کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق الیکسیوا کو جب اسپتال لایا گیا تو اسے نہ صرف پانی کی کمی کی شکایت کا سامنا تھا بلکہ وہ کچھ کھانے پینے سے بھی قاصر تھی، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم حیران تھی کیوں کہ اس طرح کا آپریشن اس سے قبل نہیں کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.