میرپور ‘ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز آزادکشمیر ڈاکٹر سردار محمود احمدخان کا تفصیلی دورہ

بدھ 1 اکتوبر 2014 13:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء)ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز آزادکشمیر ڈاکٹر سردار محمود احمدخان کا تفصیلی دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال ، نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال محترمہ بے نظیربھٹو شہید میڈیکل کالج، پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ، نرسنگ سکول، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی کا معائنہ اور بریفنگ لی گئی۔

ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمشتاق احمد چوہدری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد بشیرچوہدری، پراجیکٹ ڈائریکٹر پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ارشد محمود ، نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرسید عابد حسین شاہ نے انھیں اپنے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اداروں کے جملہ مسائل سے انھیں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی مختلف وارڈز، لیبارٹری، او پی ڈی، گائنی وارڈ، ڈائیلائسز سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔

اس دوران انھوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور صحت کے حوالے سے فراہم کردہ سروسز کے بارے بھی پوچھا۔ڈی جی صحت عامہ آزادکشمیر نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال، کشمیرکارڈیالوجی سنٹراور نیوسٹی ہسپتال میں صحت وصفائی کے حوالے سے کیے گئے انتظام وانصرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمدچوہدری، ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹرسید عابد حسین شاہ کی کارکردگی کو سراہا۔

قبل ازیں انھوں نے ہسپتال کے ڈاکٹر ز صاحبان سے بھی ملاقات کی اور ان کے جملہ مسائل سنے ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرمشتاق احمدچوہدری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹربشیرچوہدری، پراجیکٹ ڈائریکٹر پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ارشد محمود، ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ، ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرطارق مسعود، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹراصغرعلی، ڈی ایم ایس ڈاکٹرعظیم رتیال، ڈاکٹر مرتضیٰ بخاری، ڈاکٹریوسف چوہدری، ڈاکٹرعبدالقیوم چوہدری، ڈاکٹررضاگورسی، سرجن ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹرایوب قریشی، ڈاکٹر افتخار نیاز، ڈاکٹرکرامت اللہ چوہدری، ڈاکٹروسیم عباسی کے علاوہ دیگرڈاکٹرصاحبان بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹرجنرل صحت عامہ نے ڈاکٹر زسے کہاکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انھیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں مذید بہتری لانی چاہیے تاکہ ڈاکٹر کے رویہ سے مریض کی آدھی بیماری دور ہوجائے۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کی پرموشن کا معاملہ حل کریں گے۔ ہسپتالوں میں جدید سازوسامان فراہم کریں گے۔ سروس سٹرکچر میں بہتری لائیں گے۔

ہسپتالوں میں سٹاف اور ایکویپمنٹ کی کمی پوری کریں گے۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال میرپورکی نئی بلڈنگ کی تعمیراور محترمہ بے نظیربھٹو شہید میڈیکل کالج کے ٹیچنگ ہسپتال ہونے کے ناطے PMDC کی ریکوائرمنٹ کے مطابق جدید سازوسان مہیاکریں گے۔ اس طرح 100 ڈاکٹرز کے لیے ہاؤس جاب کروانے کا بھی اہتمام کیاجارہاہے۔ انھوں نے ڈاکٹر، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز سمیت صحت عامہ سے منسلک تمام ملازمین کو یقین دلایاکہ ان کے جملہ جائز مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

شعبہ صحت سے وابستہ ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں اور دکھی انسانیت کی صحیح معنوں میں خدمت کو شعار بنائیں۔ اللہ تعالیٰ انھیں دونوں جہانوں میں کامیاب وکامران کرئے گااور انسانیت کا صلہ بھی ملے گا ۔