مظفرآباد‘گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کے قیام کا باضابطہ نوٹیفیکشن جا ری کر دیا گیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 13:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء)گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کے قیام کا باضابطہ نوٹیفیکشن جا ری کر دیا گیاہے۔ کلاسز کے جلد اجراء کا فیصلہ ۔ اہل علاقہ کا خیرمقدم ۔ بڑا تعلیمی ادارہ دینے پر حکومت سے اظہار تشکر۔ معززین علاقہ قلندر حسین ‘ سردار سلام دین ‘ نمبردار عنایت حسین‘ دیدار شاہ‘ سرور عباسی ایڈووکیٹ ‘ تجمل نقوی ایڈووکیٹ ‘ کرامت حسین ‘ مشتاق عباسی اور دیگر نے کہا ہے کہ یونین کونسل بلگراں اور اس گردونواح میں بڑی آباد ی ہے جہاں ڈگری کالج کی اشد ضرورت تھی جو موجودہ حکومت نے پوری کردی ہے۔

ڈگر ی کالج نہ ہونے کے باعث علاقے کے سینکڑوں طالب علم وسائل عدم ستیابی پر تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور تھے۔ اب کالج قائم ہو چکا ہے اور اب کوئی طالب علم زیور تعلیم سے محروم نہیں رہیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کی اعلیٰ شخصیات ‘ پی پی حکومت اور باالخصوص ایم ایل اے حلقہ نمبر 1 وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کے مشکور ہیں جنہوں نے علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کالج میں میرٹ پر تقرریاں کی جائیں تاکہ تعلیم کا میعار برقرار رہے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کی حق تلفی بھی نہ ہو۔ اور حکومت کی نیک نامی میں مزید اضافہ ہو۔ معززین علاقہ نے مزید کہا کہ ہم تمام اچھے اقدامات میں حکومت کا بھرپورساتھ دینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کے دیگر مسائل بھی حل کیے جائیں۔