حکومت بلدیاتی انتخابات اور طلبہ یونینز کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

بدھ 1 اکتوبر 2014 13:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بلدیاتی اور طلبہ یونیز کے انتخابات کا اعلان خو ش آئند ہے ،مگر اس کو یقینی بنانے کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے سوا تمام طلبہ تنظیموں کے عہدیداران 20سالوں سے چلے آ رہے ہیں،حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق طے کر کے فیصلہ کریں کہ صرف تعلیمی اداروں میں ریگولر طلبہ ہی طلبہ یونینز کے عہدے دار ہوں،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز اور کالجز میں سیاسی مداخلت بند کی جائے تا کہ طلبہ اپنے دائرہ کار کے اندر اچھے اور بہتر انداز سے کام کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ طلبہ کو پابند کیا جائے کہ وہ اسلامی تہذیب کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنی سرگرمیاں کریں نہ کہ بیہودہ ناچ گانے کے ذریعے بیس کیمپ کے ماحول کو اور پراگندہ کریں،انہوں نے کہا کہ اسی طرح بلدیاتی انتخابات قانونی اور آئینی ضرورت ہیں ،بلدیاتی انتخابات فوری کروائے جائیں تا کہ نچلی سطح پر لوگ برائے راست حکومتی معاملات میں شرکت کریں اور مسائل کی درست نشاندہی کر کے ان کو حل کریں،انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ المیہ ہے کہ ممبران اسمبلی جس کا کام قانون سازی کرنا ہے وہ کھمبہ،نلکہ کے پیچھے پڑھ کر قانون سازی کے عمل میں اس طرح شریک نہیں ہو رہے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے ہی بلدیاتی نظام کو بہتر انداز سے چلا بھی سکتے ہیں اور بہتر بھی کر سکتے ہیں،تعمیر و ترقی کے عمل کو بہتر اور شفاف بنانے کے لیے بلدیاتی نظام کو بحال کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :