اداکارہ انوشے عباسی دلہنیا بن گئیں

بدھ 1 اکتوبر 2014 11:42

اداکارہ انوشے عباسی دلہنیا بن گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء)پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی اداکار ہ انوشے عباسی جنہیں فلم بین حال ہی میں ڈرامہ سیریل ”پیارے افضل“ میں ہیرو کی بہن کے روپ میں دیکھ چکے ہیں، بالاخر اینان عارف عباسی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

(جاری ہے)

ان کی شادی پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اینان عارف عباسی سے ہوئی ہے۔اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انوشے اپنے چاہنے والوں سے نیک تمناوٴں کی خواہشمند ہیں۔