آرٹس کونسل میں 18 اکتوبر کو عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا

بدھ 1 اکتوبر 2014 11:38

آرٹس کونسل میں 18 اکتوبر کو عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) آرٹس کونسل کراچی میں 18 اکتوبر کو عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں لندن، برطانیہ، امریکا، ایران، قطر اور بھارت سمیت پاکستان بھر سے شعر اشرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارت سے آنیوالے شعرا میں جاوید اختر، شمیم حنفی، خوشبیر سنگھ شاد، عبید صدیقی، ابھیشک شکلا، امیرامام، رنجیت سنگھ شامل ہیں، مشاعرے کے مہمان خصوصی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر ہوں گے، شعرا 15 اکتوبر کو کراچی پہنچ جائیں گے۔

نغمہ نگار جاوید اختر نے بتایا کہ آرٹس کونسل کراچی کی دعوت پر پاکستانی عوام کی محبتیں سمیٹنے کراچی آرہا ہوں، پاکستان اور بھارت کے ثقافتی ادارے اگر مل کر اس طرح ادبی اور ثقافتی میلے سجاتے رہے تو ہم عوام کو اپنی ثقافت، تہذیب اور ادب کے بارے میں بتاسکیں گے۔