میزان بینک کیلئے بہترین کارپوریٹ رپورٹ کاایوارڈ

منگل 30 ستمبر 2014 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء)انسٹی ٹیوٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستانICMAP) ( اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP)کی مشترکہ کمیٹی نے سال2013کیلئے میزان بینک کی سالانہ رپورٹ کوبینکنگ کے شعبے میں تیسری بہترین کارپوریٹ رپورٹ کے اعزاز سے نوازا ہے۔میزان بینک کے چیف فنانشل آفیسر حمزہ کھانڈوالا نے ایوارڈ وصول کیا۔

2012ء میں میزان بینک نے چوتھی بہترین کارپوریٹ رپورٹ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔اس ایوارڈ کا اعلانICMAP اور ICAP کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔جس کا انعقادہر سال کیاجاتا ہے۔اس ایوارڈ کا مقصد کارپوریٹ رپورٹنگ میں احتساب اور شفافیت کو فروغ دینا اور کمپنیوں کی ان صلاحیتوں کا اعترف کرنا ہے جن کو بروئے کار لاکر قارئین اور اسٹیک ہولڈرز کے لئے کارپوریٹ رپورٹ کی بروقت، درست اور منظم اشاعت کو ممکن بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

بیسٹ کارپوریٹ ایوارڈ آئی کیپ اور آئی سی ایم اے پی کی طرف سے منتخب سیکٹرز کی5بہترین رپورٹس کو دیا جاتا ہے۔ میزان بینک پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑاسلامی بینک ہے ۔اس وقت بینک کی ملک کے 107شہروں میں371برانچیں ہیں اس طرح بینک اس وقت برانچ نیٹ ورک کی بنیاد پرمیزان بینک ملک کا آٹھواں بڑا بینک بن گیاہے۔ بینک اپنے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"پر عمل پیرا ہے۔ بینک کئی سالوں سے گلوبل فنانس میگزین نیویارک، اسلامک فنانس نیوز ملائیشیااور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔