کمشنر کراچی نے1ماہ کیلئے ہول سیل پرائزلسٹ جاری کردی

منگل 30 ستمبر 2014 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) کمشنر کراچی نے پندرہ روز کے بجائے ایک ماہ کیلئے ہول سیل پرائز لسٹ جاری کردی، چینی تین روپے، ڈھائی نمبر آٹا ایک روپے، اور دالیں نو روپے فی کلو سستی کردی گئیں،عید الاضی سے قبل کراچی کی عوام کے لئے خوشخبری۔کمشنر کراچی اینڈ کنٹرول جنرل پرائز کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو حاجی احمد کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کراچی میں ہول سیل مارکیٹ میں ایک ماہ کے لئے نئے نرخ نامے مقرر کیئے گئے۔اجلاس میں دس اشیا کی قیمتوں میں کمی،اکسٹھ میں استحکام اورچار میں اضافہ کیا گیا۔ہول سیل قیمتوں میں کمی کے بعد۔دالوں کی قیمتوں میں نو روپے فی کلو کمی، چینی تین روپے کم ہوکر پچپن روپے فی کلومقرر،ڈھائی نمبر آٹا ایک روپے کمی سے سینتیس روپے پچاس پیسے،ثابت لال مرچ ساٹھ روپے کمی سے دوسو پچیس روپے،جبکہ لال مرچ پاوڈرساٹھ روپے کم ہوکر دوسو چالیس روپے فی کلو مقرر کردی گئی،ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو حاجی احمد نے کہا کہ عوام کو ہر صورت نئے نرخ پر اشیا فراہم کیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔ہول سیل ڈیلرز کے نائب چئیرمین نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل اشیا کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے خوشخبری ہے۔ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سپلائی بہتر ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :