صوبائی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر توجہ دے، شیر محمددمڑ

منگل 30 ستمبر 2014 15:14

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء شیر محمددمڑ نے کہا کہ موجودہ دور حکومت عوام میں مایوسی اور بد اعتمادی کی لہر دوڑ گئی ہیں حکومت کیلئے آئے روز کیپٹل سٹی میں بم دھماکے اور اغواء برائے تاوان حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاحال ارباب ظاہر خان کاسی کو بازیاب نہ کرنا حکومت کی بے بسی اور نااہلی ظاہر ہوتی ہیں قوم پرستوں کے حکومت کی دو سال پورہ ہونے کو ہیں عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل نظر نہیں آتا رہا ۔

(جاری ہے)

نہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی اور نہ ہی بدامنی و بے روزگاری کا خاتمہ کیا گیا امن انٹرسٹ کو نظر انداز کرکے صرف اور صرف اقربا پروری ،رشتہ داری یا پھر سیاسی وفاداریوں پر صوبے بھر کے عوام کے پیشے خرچ کئے جارہیں ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر توجہ دیں اقتدار آنی جانی چیز ہیں اس وقت تمام ادارے زبوحالی کا شکار ہیں افسر شاہی اور رشوت ستانی اپنے عروج پر ہیں ۔