آج آخری دن ، صرف 414 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں

منگل 30 ستمبر 2014 11:36

آج آخری دن ، صرف 414 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) سیاستدانوں کے لیے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ، صرف چار سو چودہ ارکان نے تفصیلات جمع کرائیں ، الیکشن کمیشن تفصیل ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔ سینٹ، قومی ، صوبائی اسمبلیوں کے ساڑھے سات سو سے زائد اراکین نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں ۔

وزیر اعظم سمیت دیگر اراکین اسمبلی و سینٹ کے اثاثوں کی تفصیلات پندرہ اکتوبر کے بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ۔ 1174 میں سے تاحال 414 اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہوئیں ۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والوں میں 170 قومی اسمبلی ، 56 سینٹ اراکین ، پنجاب اسمبلی کے 75، سندھ اسمبلی کے 59، خیبرپختونخوا کے 36 اور بلوچستان اسمبلی کے 18 ارکان نے تفصیلات جمع کرا دیں ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سمیت ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 15 اکتوبر کے بعد الیکشن کمیشن اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :