چینی حکومت کا دھرنا ختم کروانے کی ناکام کوشش

پیر 29 ستمبر 2014 23:43

ہانگ کانگ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) ہانگ کانگ میں الیکشن کی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے اور سرکاری عمارتوں میں گھسنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین کی پولیس نے خوب خبر لی ہے اور انہیں منتشر کرنے کیلئے مرچوں کا سپرے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ طلباءاور عام لوگ اگلے ماہ ہونے والے الیکشن میں چینی مداخلت اور اثر و رسوخ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا موقف ہے کہ چین اپنے زیر انتظام علاقے ہانگ کانگ کو آزادانہ الیکشن کی اجازت نہیں دے رہا اور محض اپنے پسندیدہ امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے رہا ہے۔ پولیس نے چھ مظاہرین کو گرفتار کیا جن میں مشہور طالب علم رہنماءجاشوا وونگ بھی شامل تھا جس کی پٹائی کر کے زخمی حالت میں لے جایا گیا۔ حکومتی ہیڈ کوارٹر کے باہر ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے اور رات بھر اندر گھسنے کی کوشش کرتے رہے۔ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ احتجاج کے نام پر سرکاری عمارتوں میں گھسنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :