وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور چین کے سفیرکی اسلا م آباد میں ملاقات ، جو لوگ پاک چین تعاون نہیں دیکھنا چاہتے ، انہیں مایوسی ہو گی،چینی سفیر ،چین کے تعاون سے جاری ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ‘ محمد شہبازشریف

پیر 29 ستمبر 2014 23:06

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور چین کے سفیرکی اسلا م آباد میں ملاقات ، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور چین کے سفیر سن ویڈونگ کی اسلام آبادمیں ملاقات ۔اس ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ نے چین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں چین کے تعاون سے جاری ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والو ں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان میں توانائی اور دیگر شعبوں میں سفر جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے او ردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سود مند معاشی روابط میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے چینی سفیر کو چین کے 65 دیں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی اس موقع پر چین کے سفیر سن ویڈنگ نے کہا کہ جو لوگ پاک چین تعاون نہیں دیکھنا چاہتے ، انہیں مایوسی ہو گی ۔ وزیراعلیٰ نے چین کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :