طاہرالقادری قوم پر رحم کریں ‘مریدوں کو دھرنے سے آزاد کر دیں‘زعیم قادری،سیاسی مخالفین وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی اعلیٰ کارکردگی اور عوامی خدمت سے شدید خائف ہیں،مولانا اپنے دائیں بائیں دیکھیں تو انہیں بنک لوٹنے والے لٹیرے ہی نظر آئیں گے‘ترجمان پنجاب حکومت

پیر 29 ستمبر 2014 23:03

طاہرالقادری قوم پر رحم کریں ‘مریدوں کو دھرنے سے آزاد کر دیں‘زعیم قادری،سیاسی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ مولانا طاہرالقادری قوم پر رحم کریں اور دھرنے میں پابند مریدوں کو بھی آزاد کریں، مولانا اپنے دائیں بائیں دیکھیں تو انہیں بنک لوٹنے والے لٹیرے ہی نظر آئیں گے۔ سید زعیم حسین قادری نے طاہرالقادری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق صوبے کی ترقی کے شاندار منصوبے مکمل کئے گئے ہیں‘ جن کی شفافیت اور عمدگی کی مثال نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں قومی خزانے کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا رہی ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف‘ وزراء اور پوری سرکاری مشینری سیلاب زدگان کی بحالی کے عمل میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔ مولانا طاہرالقادری کی طرح ٹھنڈے کنٹینر میں بیٹھ کر گرم بیان بازی کر کے سیاست چمکانے کی بچائے سیلاب زدگان کی عملی مدد کی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی مخالفین محمد شہبازشریف کی اعلیٰ کارکردگی اور عوامی خدمت سے شدید خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا طاہرالقادری کا قرض لینے کے حوالے سے بیان صریحاً جھوٹ ہے اور مولانا نے روزانہ جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم رکھا۔

متعلقہ عنوان :