غریب مزدور کے بیٹے نے ایم بی اے میں‌گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔۔۔ ماں باپ کو انوکھی سلامی

پیر 29 ستمبر 2014 22:33

غریب مزدور کے بیٹے نے ایم بی اے میں‌گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔۔۔ ماں باپ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) فیصل آباد میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالا دیہاڑی دار مزدور کا بیٹا والدین کے قدموں میں گرپڑا، بوسہ دے کر ماں، باپ کا سر فخر سے بلند کردیا۔

(جاری ہے)

جی سی یونیورسٹی کے پانچویں کانوکیشن میں یوں تو کئی طلباء نے گولڈ میڈل حاصل کیا، انہی میں دیہاڑی دار مزدور عبدالعزیز کا بیٹا عرفان حسن بھی شامل تھا، عرفان ایم بی اے میں بہترین نمبر لے کر گولڈ میڈل کا حق دار قرار پایا۔

عرفان حسن گولڈ میڈل حاصل کرتے ہی سیدھا والدین کے پاس آیا، ماں نے لخت جگر کو پیار کیا تو وہ قدموں میں گرگیا، ماں تو خوشی سے پھولے نہیں سمارہی تھی، عرفان نے اپنے والد کے مٹی سے اٹے پاؤں بھی چومے، ماں نے بیٹے کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے گھر گھر جاکر کپڑا فروخت کیا.

متعلقہ عنوان :