حکومت اور تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق

پیر 29 ستمبر 2014 17:24

حکومت اور تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) حکومت اور تحریک انصاف کے مابین انتخابی دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل کمشن کے ذریعے کروانے پر اتقاق ہو گیا ہے۔ دونوں فریقین جوڈیشل کمیشن کا قیام صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کروانے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دھاندلی کی تحقیقات 45 روز میں کئے جانے پر بھی آمادہ ہو گئی ہے جبکہ پہلے تحریک انصاف نے دھاندلی کی تحقیقات 30 دن کے اندر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمشن کے قیام کے طریقہ کار کے حوالے سے ترمیم شدہ مسودہ بھی حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس میں (ن) لیگ کی جانب سے دی گئی سفارشات کا جواب دیا گیا ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق حلقوں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو دے گی تاہم تحقیقات کیلئے حلقوں کا انتخاب جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے جو تجاویز دی گئی ہیں ان میں تحقیقات میں نادرا کی انگھوٹوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ شامل کرنے، انتخابات میں میٹرئیل کی کمی، پولنگ ریکارڈ کے غائب ہونے،عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 اور 1977 کی خلاف وزری کی تحقیقات کرانا بھی شامل ہے۔

یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ کسی بھی ذرائع سے جوڈیشل کمیشن کو ملنی والی معلومات کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :