Live Updates

جاگیر داروں کی وجہ سے پیپلز پارٹی چھوڑی ، تحریک انصاف کے دائیں بائیں بھی جاگیر دار دیکھ کر مایوس ہوا ہوں، جمشید دستی

پیر 29 ستمبر 2014 16:40

جاگیر داروں کی وجہ سے پیپلز پارٹی چھوڑی ، تحریک انصاف کے دائیں بائیں ..

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ جاگیر داروں کی وجہ سے پیپلز پارٹی چھوڑی جبکہ تحریک انصاف کے دائیں بائیں بھی جاگیر دار دیکھ کر مایوس ہوا ہوں،مزدور کی حقوق کی آواز بلند کرتا رہوں گا ،جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے جلد عوام رابطہ مہم کا آغاز کر رہاہوں جس کیلئے ضلع وہاڑی، خانیوال ،ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں میں جلسے کیے جائیں گے،حکمران سیلاب زدہ علاقوں میں فوٹو سیشن کروانے جاتے ہیں،کسان اور مزدور متحد ہو کر اس گھٹیا نظام سے چھٹکارہ حاصل کریں گے اور آنے والا دور غریب مزدور کا دور ہو گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری اشتیاق احمد کاہلوں کی زیر قیادت پاکستان کسان اتحاد جہانیاں کے وفد سے ٹبہ سلطان پور میں ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے غریب کسانوں اور مزدوروں کو روٹی کے چکر میں ڈال رکھا ہے ملک کو واپڈا ،تھانیدار اور پٹواری کلچر نے یرغمال بنا رکھا ہے عوام کی تنخواہوں پر پلنے والے غریبوں کا ہی خون چوس رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر کرپٹ لوگوں کی حکومت ہے جاگیردار،سرمایہ دار اور وڈیرے بجلی چوری کرتے ہیں جبکہ غریبوں کو کروڑوں روپے کے ناجائز بل بھجوائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں کاشتکار تباہ ہو گیا حکمران صرف فوٹو سیشن کروانے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا غریب عوام کا ہے اس ملک میں 67سالوں سے کاشتکاروں،مزدوروں اور غریبوں کو ذبح کیا جا رہا ہے اب مزدوروں کسانوں کو اس گھٹیا نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے متحد ہونا ہو گا ۔

جمشید دستی نے کسان نمائندوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے دھرنوں میں بھرپور طریقے سے شریک ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب کا بیٹا ہوں اور ظلم کے خلاف نکلا ہوں اس راستے پر ان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے لاتعداد مقدمات درج کیے گئے لیکن میں حضرت امام حسین  کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر وقت کے ہر یزید کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر کرپٹ لوگوں ی حکومت ہے چند سرمایہ دار ،وڈیرے اور جاگیر دار بجلی چوری کرتے ہیں جبکہ غریب عوام کو کروڑوں روپے کے ناجائز بل بھجوا دیے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 67سالوں سے ملک میں غریب مزدور اور کسان کی کوئی نمائندگی نہیں ہے واپڈا، تھانیدار اور پٹواری کلچر نے اس ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے عوام کے پیسوں سے تنخواہیں وصول کرنے والے غریب عوام کا ہی خون چوس رہے ہیں ہم امن کا پیغام لے کر نکلے ہیں اور ظلم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے سرمایہ دار کسی غریب کا دوست نہیں ہو سکتا آنے والوں میں غریبوں کو سپورٹ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کا بہت جلد آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے ضلع خانیوال ،وہاڑی ،ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر اضلاع میں جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے ہم تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر جنوبی پنجاب صوبہ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں غریب مزدور کے حقوق کیلئے میدان میں نکلا ہوں جاگیرادروں کا تسلط دیکھ کر میں نے پیپلز پارٹی چھوڑی میری ترجیح تحریک انصاف تھی لیکن اس میں بھی دائیں بائیں وڈیروں ،جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو دیکھ کر مایوس ہو گیا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مزدور اور کسنا متحد ہو کر اس گھٹیانظام سے چھٹکارہ حاصل کریں گے او رآئندہ انشاء اللہ اس ملک میں غریب مزدور کا راج ہو گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات