کارکنوں کا قتل، وزیراعظم سمیت گیارہ شخصیات کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

پیر 29 ستمبر 2014 16:34

کارکنوں کا قتل، وزیراعظم سمیت گیارہ شخصیات کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں شاہراہ دستور پر 31 اگست کو پیش آنیوالے واقعات پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور ایس ایس پی آپریشن سمیت گیارہ اعلیٰ شخصیات کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :