نوازشریف کی نااہلی کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
پیر 29 ستمبر 2014 16:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی زبانی استدعا مسترد کر دی ، جسٹس جواد ایس خواجہ کہتے ہیں لارجر بینچ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے ، اس کیلئےعلیحدہ درخواست دائر کی جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران فوج سے متعلق بیان میں کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری آرمی چیف سے ملاقات کے خواہشمند تھے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے فوج سے معاملہ حل کرنے کی درخواست کی۔
(جاری ہے)
وزیر داخلہ چودھری نثار نے اپنے بیان میں کہا فوج غیر سیاسی ہے اور آئی ایس پی آر کا بیان حکومتی مشاورت سے جاری ہوا ۔
ان کا کہنا تھا وزیر اعظم فوج سے متعلق غلط بیانی کے بعد عہدے کے اہل نہیں رہے ۔ ایک دوسرے درخواست گزار اسحاق خاکوانی کے وکیل عرفان قادر نے کہا عدالت عظمیٰ کئی کیسز میں ارکان پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دے چکی ہے ، اس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ اس کیس کو ہم نے ساڑھے گیارہ بجے کے قریب سننا چاہا ، درخواست گزار گوہر سندھو موجود نہیں تھے ، جج صاحبان نے لارجر بنچ میں بیٹھنا ہے، سماعت ملتوی کرنا پڑے گی۔ دوران سماعت عرفان قادر اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ عرفان قادر نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ اس کیس کو آؤٹ آف ٹرن بلائیں گے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہم مان لیتے ہیں یہ ہماری غلطی ہے جس پر عرفان قادر نے کہا کہ یہ آپ کا نہیں حالات کا قصور ہے ۔ عدالت نے وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بنچ بنانے کی زبانی استدعا مسترد کر دی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ لارجر بنچ تشکیل دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے ، اس کیلئے علیحدہ درخواست دی جائے ، کیس کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.