پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

پیر 29 ستمبر 2014 13:11

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے تک کی کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او گرا ) کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجی گئی سمری میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں تین روپے ،پٹرول کی قیمت میں دو روپے 60 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 35پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 77پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے 76پیسے کمی کی درخواست کی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ سے نئی قیمتوں کی منظور ی کے بعد ان کااطلاق یکم اکتوبر سے کیا جائے گا ۔