زمین سے مریخ کا سفر 7روپے فی کلومیٹر میں طے کیا: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

اتوار 28 ستمبر 2014 00:32

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم دنیا کی ایک بڑی آبادی ہیں اور دنیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، بھارت پوری دنیا میں ورک فورس کی فراہمی کر رہا ہے اور ہماری ترقی ہی اس دنیا کی ترقی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ترقی کرنے میں باقی دنیا کے شانہ بشانہ چل رہا ہے، امریکہ 22 تاریخ کو مریخ پر پہنچا تو بھارت بھی 24تاریخ کو مریخ پر پہنچ چکا تھا جبکہ ہم نے مریخ کا سفر 7روپے فی کلومیٹر میں طے کیا تھا اور ہم ترقی کا یہ سفر اب جاری رکھیں گے۔